راولپنڈی اسلام آباد کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان 18اکتو بر کو مسلم لیگ (ن) کے پارٹی الیکشن میں میزبانی کا کردار ادا کرینگے ‘راولپنڈی کے اراکین پارلیمنٹ ‘بلدیاتی منتخب نمائندوں اور عہدیداران کی الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیدیں گئی ہیںمسلملیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کا اجلاس سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان 18اکتو بر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی الیکشن میں میزبانی کا کردار ادا کریگے ‘مسلم لیگ ن راولپنڈی کے اراکین پارلیمنٹ ‘بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور عہدیداران کی الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دیدیں گئیں ہیں جنھیں ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ۔

اتوار کو راولپنڈی میں مسلم لیگ کے راہنما ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارٹی الیکشن کی تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سٹی صدر سردار نسیم احمد ‘سیکرٹری جنرل حاجی پرویز خان ‘اراکین پارلیمنٹ طاہرہ اورنگزیب ‘ملک افتخار احمد ‘راجہ حنیف ایڈووکیٹ ‘ڈاکٹر جمال ناصر ‘راحت مسعود قدوسی ‘راولپنڈی کینٹ کے نائب صدر ملک منیر احمد ‘چکلالہ کینٹ کے نائب صدر عرفان امتیاز نے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے ملک ابراراحمد نے کہا کہ پارٹی الیکشن کے انتظامات کے لئے مرکزی کمیٹی نے راولپنڈی کے لئے مجھے اور اسلام آباد کے لئے وزیر مملکت طارف فضل چوہدری کو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں جنھیں احسن انداز سے نبھا رہے ہیں ۔ملک ابرار احمد نے اجلاس کے دوران پارٹی الیکشن کے لئے انتظامی کمیٹی ‘رجسٹریشن کمیٹی ‘استقبالیہ کمیٹی ‘سٹیج کمیٹی سمیت دیگر انتظامات کے لئے الگ الگ گمیٹیاں تشکیل دیں گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کہ راولپنڈی اسلام آباد کے پارٹی عہدیداران اور کارکنان 18اکتو بر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے پارٹی الیکشن میں میزبانی کا کردار ادا کریں گے ۔