کور کمانڈرز کانفر نس کا اعلامیہ حکومت کیلئے بھی خطر ہ کی گھنٹی ہے ‘(ن) لیگ چاہتی ہے انکو کوئی دھکے دیکر حکومت سے نکال دے ‘عمران خان ہی پاکستان میں شیر کے ’’شکاری ‘‘ہیں اور اب فیصلے عدالتوں میں ہی ہونے ہیں ‘ پانامہ لیکس کے بعد سامنے آنیوالے انکشافات کے بعد نوازشر یف رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں وزیر اعظم کیسے رہ سکتے ہیں ‘ نوازشریف ان ہائوس تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں‘عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمدکا انٹرویو

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کور کمانڈرز کانفر نس کا اعلامیہ حکومت کیلئے بھی خطر ہ کی گھنٹی ہے ‘(ن) لیگ چاہتی ہے انکو کوئی دھکے دیکر حکومت سے نکال دے ‘ عمران خان ہی پاکستان میں شیر کے ’’شکاری ‘‘ہیں اور اب فیصلے عدالتوں میں ہی ہونے ہیں ۔ اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بعد سامنے آنیوالے انکشافات کے بعد نوازشر یف رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں وزیر اعظم کیسے رہ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے لیے بہتر یہی ہو گا کہ وہ ابھی سے ان ہائوس تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں کیونکہ نومبر میں فیصلے کہیں اور نہیں سڑکوں ہی ہونے ہیں اور عمران خان احتجاج کیلئے جو بھی تاریخ فائنل کر یں گے ہم انکے ساتھ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس اب بھی وقت ہے وہ اپنی سیاست پر نظر ثانی کر یں وہ سیاست کیلئے جلسے کررہے ہیں مگر انکو چاہیے وہ پانامہ لیکس پر قوم کی آواز کے مطابق بات کر یں کیونکہ قوم اب نوازشر یف کا احتساب اور کر پٹ لوگوں کو جیلوں میں دیکھنے چاہتے ہیں ۔