فوج کا سیا ستدانوں سے ٹکرائو نہ کرایا جائے‘ فو ج سے ٹکرائو نہیں بلکہ انہیں سلیوٹ کرنا چاہیے‘ ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک

ملکی حالات پہلے سے کہیں بہتر ہیں ‘صرف رواں ایک سال میں 411خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی پر چڑھایا جا چکا ہے‘ ساڑھے تین ہزار سے پانچ ہزار لو گ لائوڈ سپیکر پرنفرت انگیز تقریروں کیوجہ زیرحراست ہیں‘ 40ہزارپاسپورٹ منسوخ کیے ہیں ‘تقریب سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) تر جمان وزیر اعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ فوج کا سیا ستدانوں سے ٹکرائو نہ کرایا جائے‘ فو ج کی ہرکامیابی ہماری کامیابی ہے ٬ فو ج سے ٹکرائو نہیں بلکہ انہیں سلیوٹ کرنا چاہیے‘ملکی حالات پہلے سے کہیں بہتر ہیں ‘صرف رواں ایک سال میں 411خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی پر چڑھایا جا چکا ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران مصد ق ملک نے کہا کہ ساڑھے تین ہزار سے پانچ ہزار لو گ لائوڈ سپیکر پرنفرت انگیز تقریروں کیوجہ زیرحراست ہیں‘ 40ہزارپاسپورٹ منسوخ کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 2013کے مقابلے میں پاکستان کے حالات آج بہت بہتر ہے اور حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات کیے ہیں سال 2013ء میں کسی دہشتگرد تنظیم کا نام تک نہیں لیا جا تا تھا لیکن اب سرعام مذمت کی جا تی ہے ٬ پہلے دہشتگردوں کیلئے گڈ اور بیڈ کی بحث رہی لیکن اب صرف بیڈ کی اصطلاح ہے کیا یہ تبدیلی نہیں ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان کے 20نکات پر عملدرآمد کے حوالے سے بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ٬ نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے عملدرآمدگی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو کہ صوبوں اور وفاق کی سطح پر کا م کر رہی ہے ٬ سال 2013ء میں دہشتگردی کے 2ہزار واقعات ہوئے اور سال 2016ء میں 300واقعات ہوئے ٬ کیا ابھی بھی تبدیلی نہیں آئی صرف رواں ایک سال میں 411خطرناک دہشتگردوں کو پھانسی پر چڑھایا جا چکا ہے جس میں کہ گزشتہ دس سال سے مسلسل تاخیر کی جا رہی تھی ٬ 22لاکھ لو گوں کو دہشتگردی کے مختلف واقعات میں شامل تفتیش کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ راستہ بہت لمبا ہے ٬ دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں تو دکھ ہمیں بھی ہوتا ہے ٬ حکومت کا بھی دل ہو تا ہے لیکن اتنی جلدی تمام مسائل حل نہیں ہوجاتے بلکہ ان کے حل ہونے میں وقت لگتا ہے۔

متعلقہ عنوان :