پاکستان بیت المال خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے٬ایم ڈی پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ کا سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان بیت المال نے معذور افراد میں ویل چیئرز٬ مصنوعی اعضا٬ نابینا افراد میں سفید چھڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں بھی اس ضمن میں اقدامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنائزیشن (آر ای ڈی او) کے زیراہتمام سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب جو لوک ورثہ شکرپڑیاںکے قریب منعقد ہوئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال نے پاکستان میں بصارت سے محروم افراد کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات اور پاکستان بیت المال کے موثر کردار سے شرکاء کو آگا ہ کیا اور کہا کہ پاکستان بیت المال ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دن کوعملی طور پر مناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کو منانے کا مقصد نابینا افراد کی مدد اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے ساتھ آگاہی مہم کو دوسرے لوگوں تک پہنچانا ہے۔ پاکستان بیت المال خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان بیت المال نے معذور افراد میں ویل چیئرز٬ مصنوعی اعضا٬ نابینا افراد میں سفید چھڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں بھی اس ضمن میں اقدامات کئے جائیں گے۔

ایم ڈی پاکستان بیت المال نے تقریب میں آئے ہوئے بصارت سے محروم افراد میں شیلڈزاور تحائف تقسیم کئے ۔ایم ڈی پاکستان بیت المال نے کہا کہ جو فلاحی تنظیمیں اس طرح کے کام حصہ لیتی ہیں وہ قابل فخر ہے اور اس موقع پر خصوصی بچوںنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں آئے ہوئے افراد نے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور پاکستان بیت المال کے کردار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :