کوٹ چھٹہ میونسپل کمیٹی کے کاغذات کی جانچ پڑتال (کل) ہوگی

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:10

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)کوٹ چھٹہ میونسپل کمیٹی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل 18اکتوبر کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن نے دو دن 17اور 18اکتوبر مقرر کیے ہیں٬ اس ضمن میں میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے لیے ریٹرننگ آفیسر ڈی او بلڈنگ ممتاز احمد کلاسرہ نے میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 18اکتوبر کوطلب کیا ہے چونکہ میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ کے امیدواروں کی تعداد بہت کم ہے اس لیے اس کی خاطر ایک ہی دن مقرر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جانچ پڑتال کے وقت امیدوار اور اسکے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کی اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور دیگر اصل کاغذات کے ساتھ حاضری بہت ضروری ہے۔