ایمانداری اور محنت سے کام کرنے والوں کے ساتھ ہوں٬سٹی پولیس آفیسر

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:10

ْ ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے سی پی او آفس ملتان میں پولیس دربار کا انعقاد کیا جس میںتمام ڈویژنل ایس پیز انوسٹی گیشن آفیسر ٬انچارج محافظ سکواڈو ملازمین محافظ اسکواڈ کے علاوہ ملتان پولیس کے تمام سب انسپکٹر٬ اسسٹنٹ سب انسپکٹراور تمام تھانوں کے محرران نے شرکت کی ۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے انکی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر افسران و ملازمان کونقد انعام اور سی سی ٹو سر ٹیفکیٹ بھی دیئے۔سٹی پولیس آفیسر ملتان نے کہا کہ آپ سب کو بلانے کا مقصداپنی ترجیحات سے آگاہ کرنا ہے۔ میرا موٹو ایمانداری٬ نیک نیتی اور محنت ہے۔تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران کو کہا کے تفتیش میرٹ پر کریں تفتیش درست نہ کرنا کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آرکا درست اندارج کریں۔گشت موثر طریقہ سے کریںاور خصوصی طور پر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کارروائی کریں۔ سائلیں کی عرض ومعروض سنیں اور ان کے مسائل فوری میرٹ پر حل کریں۔ظلم کرنے والوں اور اسکا ساتھ دینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کروںگا۔نیکی کرنے والوں کے ہر وقت ساتھ کھڑا ہوں۔ مزید سی پی او ملتان نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر تین سے پانچ بجے شام کسی بھی تھانہ کا دورہ کرونگا اورتمام تھانہ کا ریکارڈ چیک کروںگا۔

اس موقع پر سی پی ملتان نے افسران و ملازمان کے مسائل سنتے ہوئے کہا کے میں ہر ملازم کے ساتھ کھڑا ہوں میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں چاہیے کسی ملازم کا ذاتی مسئلہ ہو یاویلفیر کا میرے ساتھ شئیر کریںان کے حل کے فوری طور پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔اس موقع پر سی پی او ملتان نے تمام غیر حاضر ملازمان کے شوء کاز فائل کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ پولیس کے ہر رینک کے افسر کو ہفتے میں ایک چھٹی ہر صورت ملے گی اور محرران تھانہ افسران و ملازمان کی15روزہ ٹرن وائزفہرست ریڈر سی پی او کو بھجوائیں گے۔

علاوہ ازیں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ تمام پولیس ملازمین ایس او پی کے مطابق یونیفارم پہنیں گے غیر نمونہ یونیفارم پہننے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دربار کے اختتام پر سی پی او ملتان نے پولیس لائن اور ایم ٹی اومیں تمام گاڑیوں کا ملاحظہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :