پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی٬24گرفتار

اتوار 16 اکتوبر 2016 22:10

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 ملز موں کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ قادر پوراں نے ملزم محمد اقبال سے 10لیٹر شراب٬ پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم طارق سے 19لیٹر شراب٬35لیٹر لاہن ٬پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم منیر حسین سے 120بوتل شراب٬ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم قیصر عباس سے 10لیٹر شراب ٬ملزم توصیف سے 10لیٹر شراب اورملزم نثار احمد سے 5لیٹر شراب اور پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد یٰسین سے 1بوتل شراب برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔

دریں اثناء ملتان پولیس نی17اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی3کا تعلق کیٹیگری اے سے ہے جبکہ14ملزمان کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔ ان میں سی5اشتہاری ملزمان کا تعلق آئی جی پنجاب کی جاری کردہ فہرست سے ہے۔ علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران145نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی130موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :