بلوچستان نیشنل پارٹی کی وحدت کالونی میں واٹر سپلائی کے وال مین اور دیگر عملہ کے ناروا سلوک کی مذمت

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی وحدت کالونی بروری روڈ یونٹ کے عہدیداروں یونٹ سیکرٹری جاوید بلوچ٬ ڈپٹی سیکرٹری فہیم بنگلزئی ضلعی کونسلران٬ میر احمد شاہوانی نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کالونی میں موجود واٹر سپلائی کے وال مین اور دیگر عملہ کی یہاں کے عوام کے ساتھ جاری ناروا سلوک پالیسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کے عوام کو پانی فراہم کرنے میں روڑے اٹکانے اور مختلف بہانے و جواز بنا کر لوگوں کو پینے کے پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں انتظامیہ کو یکے بعد دیگرے کالونی کے واٹر سپلائی ٹیم کے وال مین اور دیگر عملے کی عوام کیساتھ عوام دشمن پالیسی کی بار بار توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی گئی مگر کئی مہینے گزرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے جس کے نتیجے میں اس اکسیویں صدی میں بھی یہاں کے عوام پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کے نتیجے میں غریب عوام کو مکمل طور پر ٹینکر مافیا کے حوالے کیا گیا ہے جو اس شدیدکمر توڑ مہنگائی کے دور میں پینے کے صاف پانی خریدنے کی طاقت سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک طرف عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے بلند و بانگ دعوئے کرتے ہیں تو دوسری طرف آج بھی وحدت کالونی بروری روڈ میں واٹر سپلائی کی ہونے کے باوجود یہاں کے غریب مکین عوام پینے کے صاف پانی کی حصول کیلئے محروم ہیں جوکہ اس ظالمانہ روش ہے جسے کسی بھی صورت میں مزید برداشت نہیں کرینگے اور اس ناروا پالیسی و اقدام کے خلاف سیاسی اور جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ٹیوب ویلز کے وال مینزاورسیز کے عوام کے ساتھ ظالمانہ سلوک کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور عوام کو صاف پینے کی پانی کی فراہمی ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :