مقبوضہ کشمیر کے رجواری سیکٹر میں پاک فوج کی فائرنگ سے بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا٬بھارت کا الزام

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:30

نئی دہلی/جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے رجواری سیکٹر میں پاک فوج کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے رجواری سیکٹر میں پاک فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا۔بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتا رہا ہے جبکہ ہمیشہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔