آصف زرداری کا بلاول بھٹو کو ٹیلیفون ٬ سلام شہدا ء ریلی بارے معلومات حاصل کیں

کراچی والوں نے بلاول کے نانا اور بی بی کے بیٹے کا مان رکھا ہے ٬ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں٬سابق صدر کی گفتگو

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:30

دبئی/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کر کے سلام شہدا ء ریلی کی صورتحال معلوم کی اور کہا کہ کراچی والوں نے بلاول کے نانا اور بی بی کے بیٹے کا مان رکھا۔

(جاری ہے)

اتوارکو سلام شہداء ریلی کے اختتام کے موقع پر آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کر کے ریلی کی صورتحال معلوم کی اور ان سے گفتگو میں کہا کہ کراچی والوں نے بلاول کے نانا اور بی بی کے بیٹے کا مان رکھا ۔ میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔