Live Updates

قبل ازوقت انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘نوازشر یف 2018تک اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے ‘ رانا ثناء اللہ خان

’دھر نا خان ‘‘وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘تحر یک انصاف کو عمران خان کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں لگتا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہ بننے پر اب اپنی پارٹی سے انتقام لینے کا کر چکے ہیں ‘کسی کو شہر بند کر نے اور قاتون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے‘گفتگو

اتوار 16 اکتوبر 2016 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ قبل ازوقت انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ‘نوازشر یف عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں وہ 2018تک اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے ‘’دھر نہ خان ‘‘وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ‘تحر یک انصاف کو عمران خان کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں لگتا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نہ بننے پر اب اپنی پارٹی سے انتقام لینے کا کر چکے ہیں ‘کسی کو شہر بند کر نے اور قاتون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا مشن ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے سواکچھ نہیں مگر انکا یہ مشن ایک نہ پورا ہونیوالا خواب ہی رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کر یں گی اور آنیوالے عوام فیصلہ کر یں گے وہ کس کو وزیر اعظم بنائے گے ہمیں عوام کا فیصلہ قبول ہوگا ہم نے ملک اور قوم کی جتنی خدمت کی ہے اس کے بعد کوئی شک نہیں کہ آنیوالی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات