فیصل آباد ٬گٹ والا پارک کی ترقیاتی جدتوں کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے٬

ڈویژنل کمشنر مومن آغا

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء)ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا کہ گٹ والا پارک کو ترقیاتی جدتوں سے ہمکنار کرنے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو جمالیاتی حسن پر مشتمل صحت مندانہ ماحول فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں مختلف پبلک پارکس کی تزئین و بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ یعقوب خاں٬کنزویٹر فاریسٹ اعجاز حسین شیرازی٬ڈویژنل فار لیٹ آفیسر انوارالحق٬اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مہر شفقت اللہ مشتاق اور دیگر افسران کے علاوہ ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔ڈویژنل کمشنر نے گٹ والا پارک میں تفریحی سہولیات کو درکار تقاضوں و ماحول کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پارک میں منظم طریقے سے شجرکاری کے ساتھ ساتھ جھیل کو مزید جاذب نظر بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی سی او ٹوبہ اور محکمہ جنگلات کے افسران کو مشترکہ طور پر فاریسٹ پارک گوجرہ کا وزٹ کرکے دستیاب تفریحی سہولیات کا جائزہ لینے کی تاکید کی اور کہا کہ پارک میں بچوں کی تفریح کیلئے جھولے بھی لگوائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ فاریسٹ پارک کو بلا تاخیر فنکشنل کرنے میں حائل تمام تر رکاوٹیں فوری دور کریں۔