اقتصادی راہداری منصوبے پر حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا٬ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیا٬مولانا عبدالقادر لونی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قائمقام مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا وزیراعظم سے لے کر وزیراعلیٰ تک مولانا فضل الرحمان سے لے کر محمود خان اچکزئی تک تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیااور اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے تمام اضلاع کے امراء ونظمی وعمومی اور صوبائی مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس کی صدارت کیا انہوں نے کہا ہے کہ ایک پشتون قوم پرست جماعت کے سربراہ نے پورے پشتون ملت کو شرما دیا وہ اب تک ثابت نہ کر سکا کہ وہ افغانستان کا نمائند ہ ہے یا پاکستان کا نمائند ہ ہے انہوں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی اقتصادی راہداری کے حوالے سے شروع سے قوم کے سامنے حقائق بیان کر دیا کہ وفاق بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو نظرانداز کر دیا ہے اور اقتصادی روٹ صرف اور صرف مشرقی ہے مغربی روٹ کا وجود نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی آج اس اجلاس کے حوالے سے ہم بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے دعوت فکر دیتے وہ سیاست سے بالات رہو کر صوبہ کے وسیع تر مفادات میں ایک ایجنڈے پر متحد ہو جائے اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کا فیصلہ کر دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ ملکی سطح پر سیپیک متنازعہ بن چکا ہے اور چینی سفیر حقائق کو قوم کو سامنے لایا ہے ہم ان سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ کام بند کریں انہوں کہا کہ آج ہم لانگ مارچ کے دوسرے مرحلہ کا اعلان کر تے اور اس حوالے سے طریقہ کار صوبائی مجلس عاملہ میں طے کیا جائیگا اجلاس کے ایجنڈا نمبر تین افغان مہا جرین کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا افغان مہا جرین کے حوالے سے پاکستان کے حکومت کو چاہئے کہ وہ جذباتی فیصلہ نہ کریں افغان مہا جرین کے بے دخلی بھارت کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایک ایسے پالیسی طے کیا جائے جس میںافغان مہا جرین کے مرضی کو بھی شامل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :