اہلیہ عارضہ جگر میں مبتلا ہے٬علاج کیلئے مدد کی جائے٬راولپنڈی کینٹ کے رہائشی محمد نوید کی ملک ریاض سمیت مخیر حضرات سے اپیل

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) راولپنڈی کینٹ کے رہائشی محمد نوید نے بحریہ ٹائون کے چیئر مین ملک ریاض سمیت مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کی اہلیہ عارضہ جگر میں مبتلا ہے اور اس وقت فوجی فائونڈیشن ہسپتال راولپنڈی کے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں بیڈ14پر زیر علاج ہے جہاں پر ڈاکٹروں نے جگر کے ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا ہے لیکن سفید پوش اور وسائل محدود ہونے کے ناطے اپنی اہلیہ کے علاج سے قاصر ہے لہٰذادردمند افرادفون نمبر0306.8142200پر رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :