شہبازشریف سپیڈ دنیا بھر میں ترقی اور تیز رفتاری کی علامت بن گئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) شہبازشریف سپیڈ دنیا بھر میں ترقی اور تیز رفتاری کی علامت بن گئی ٬دنیا بھر کے سفیر وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے دور میں پنجاب میںمقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے والے منصوبوں پر حیرت زدہ ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ منصوبے مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے پرخوشی کااظہار بھی کررہے ہیں٬ یہ سفیر اب پنجاب کی ترقی کو شہبازشریف سپیڈ قرار دے رہے ہیں ٬چین ٬ترکی ٬افریقہ ٬امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں منصوبے بناتے وقت انہیں مقررہ مدت سے قبل پورا کرنے کے لئے شہبازشریف سپیڈ کا نام دیتے ہیں ٬ چند سال قبل میٹروبس پراجیکٹ کی مقررہ وقت سے قبل تعمیر پر یہ سفیر حیران رہ گئے اور اس منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر شہبازشریف سپیڈ کی اصطلاح استعمال کرتے رہے ٬اسی طرح ساہیوال کے نزدیک قادر آباد میںلگنے والے 1320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی برقی انداز میں تعمیر پر بھی ماہرین حیرت زدہ ہیں ٬ذرائع کے مطابق ساہیوال میں زیر تعمیر 1320 میگا واٹ کا کول پاور پلانٹ جون 2017 ء تک مکمل ہو جائے گا جو ریکارڈ مدت میں مکمل ہونیوالا توانائی کے شعبے میں دنیا کا پہلا منصوبہ ہو گا ٬چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تیز رفتار تکمیل سے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منصوبے کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی٬روزگار بڑھے گا اور اندھیرے دور ہوں گے٬اسی طرح حویلی بہادر شاہ ٬بلوکی اور بھکی میں زیر تعمیر پاروپراجیکٹ بھی مقررہ وقت سے قبل تعمیر ہونے کے قوی امکانات ہیں٬اسی طرح لاہور میں موجود سلاٹر ہائوس کی تعمیر بھی ایرانی ماہرین نے بھی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ٬دانش سکولوں کی جو ہری انداز میں تعمیر بھی ترقی کی علامت ہے

متعلقہ عنوان :