پی ایچ اے نے سائن بورڈز کے بقایاجات کی وصولی کے لیے کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

ملتان۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ اے )نے شہر کے سائن بورڈز کے بقایاجات کی وصولی کے لیے مزید آٹھ کمپنیوں کونوٹس جاری کردیئے۔ ترجمان پی ایچ اے جلال الدین نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہر میں غیرقانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوںنے بتایا کہ سائن بورڈز کے بقایا جات کی وصولی کے لیے مختلف کمپنیوں کونوٹس جاری کیے گئے ہیں اوربقایات جات وصول نہ ہونے کی صورت میں ان کے سائن بورڈز اتاردیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پی ایچ اے نے وہاڑی چوک سے چونگی نمبر90فیصد سائن بورڈز اتاردیئے ہیں۔جن آٹھ کمپنیوں کونوٹس جاری کیے گئے ان میں سے ہر کمپنی کے ذمے چھ سے سات لاکھ واجب الادا ہیں۔پی ایچ اے سٹاف کی تقرریوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک امیدواروں سے انٹرویوز لینے کاسلسلہ جاری ہے اور یہ عمل سوموار کے روز مکمل ہوجائے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ میٹروبس روٹ پر شجرکاری کا کام تیزی سے مکمل کیاجارہاہے ۔اس روٹ پر خیام سینما کے قریب ایک خوبصورت فوارہ بھی بنایا جارہا ہے جوجلد مکمل ہوجائے گا۔