ضلع کونسل کی 22 مخصوص نشستوں کیلئی 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

بھکر۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء)ضلع کونسل اورمیونسپل کمیٹی بھکر کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ ضلع کونسل کی کل 22 مخصوص نشستوں کیلئے 39 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے٬خواتین کی 14نشستوں کیلئے ,22 خواتین امیدوار٬ ورکر/کسان کی تین نشستوں کیلئے 8 امیدوار ٬ یوتھ کی ایک سیٹ کیلئے 3امیدواروں نے ٬ ٹیکنوکریٹ کی ایک سیٹ کیلئے 2امیدواران ٬ جبکہ اقلیتی 3نشستوں کیلئے 4 امیدواران نے کاغذات جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

نوانی گروپ کی جانب سے 14خواتین٬جن میں ریحانہ کوثر٬حسینہ بشیر٬سکینہ بی بی ٬کوثر بی بی ٬فوزیہ شہزاد٬بشیراں مائی ٬فرزانہ کوثر٬امیراں مائی ٬صغراں مائی٬ زینب مائی٬سرداراں مائی٬خورشید بی بی٬ریاض بی بی٬ زیتون بی بی نے کاغذات جمع کروائے جبکہ دیگر گروپس کی طرف سے 8خواتین نے کاغذات جمع کروائے٬ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر نوانی گروپ کی طرف سے قیصر اقبال اور غلام عباس خان نے کاغذات جمع کروائے٬ کسان کی مخصوص نشست پر نوانی گروپ کی طرف سے فخر عباس خان٬اور امجد علی نے کاغذات جمع کروائے٬یوتھ کی مخصوص نشست پر ضیغم عباس مرانی نے نوانی گروپ کی طرف سے کاغذات جمع کروائے٬جبکہ اقلیتی نشست پر سرور مسیح٬اور جارج مسیح نے نوانی گروپ کی طرف سے کاغذات جمع کروائے٬جبکہ میونسپل کمیٹی بھکرکی 7مخصوص نشستوں کیلئے خواتین کی چارنشستوں پر7امیدواران٬اقلیت کی ایک نشست پردو امیدواران٬یوتھ کی ایک نشست پر دو امیدواران٬ورکر کی ایک نشست پردو امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں خواتین کی نشستوں پر عابدہ پروین٬بلقیس اختر٬سلامن بیگم٬نوانی گروپ کی طرف سے شہلا حامد٬رومانہ خانم٬فرحت پروین٬اور ممتاز بی بی کے کاغذات ڈھانڈلہ گروپ کی طرف سے جمع کروائے گئے٬ جبکہ ورکر کی سیٹ پر محمد اکبراور غلام شبیر کے نوانی گروپ سے اور تیمور کروڑی کے ڈھانڈلہ گروپ کی جانب سے یوتھ کی سیٹ پرمحمد علی غوری کے ڈھانڈلہ گروپ کی جانب سے اور محمد عالم شیرنے نوانی گروپ کی جانب سے اور اقلیتی نشست پر مائیکل چاند نوانی گروپ کی طرف سے اور خالد محمود ڈھانڈلہ گروپ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔