حکومت پنجاب روڈ سیکٹر کی4 ترقیاتی سکیموں کیلئے 2 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی گئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:30

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) حکومت پنجاب نے روڈ سیکٹر کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 2 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

محکمہ پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ جن4 منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور چوک پر نئے پل کی تعمیر کیلئے 74 کروڑ روپے٬ ضلع سرگودھا میں بھیرہ بھلوال روڈ لمبائی 25.22 کلومیٹر کی کشادگی٬ تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے 76 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار روپے٬ ضلع پاکپتن میں عارفوالا بائی پاس سڑک لمبائی 11 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 52 کروڑ 67لاکھ 10 ہزار روپے اور ضلع منڈی بہائوالدین میں 20 فٹ چوڑی کارپٹ سڑک گوجرہ تا ٹالی اڈہ برآستہ بوسال مسرور٬ بوسال سُکھا٬ نکوال٬ چک عالم٬ سید٬ لکھا٬ کھدر گھربی اور لنک پل محمد پناں سے لے کر نکوال چوک فیز I لمبائی 16 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 49 کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار روپے شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نے روڈ سیکٹر کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 52 کروڑ 54لاکھ 51ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :