ٹنڈومحمد خان ‘رکن سندھ اسمبلی اعجاز شاہ بخاری ‘شیر لاکھو کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیو ں کے قافلہ کی سانحہ کارساز ریلی میں شرکت

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ٬ حاجی امین لاکھو ٬ ڈسٹر کٹ وائیس چیئر مین شیر لاکھو ٬سٹی چیئرمین سید شاہ نواز شاہ کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیو ں کا قافلہ سانحہ کارساز ریلی میں شر کت کے لئے روانہ ہو گیا ٬ ہزاروں کارکنان کی شر کت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سانحہ کارساز کے مو قع پر کر اچی میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کے لئے ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ٬ سابق ضلعی صدر حاجی امین لاکھو ٬ ڈسٹر کٹ وائیس چیئرمین شیر الاکھو ٬ سٹی چیئرمین سیدشاہ نواز شاہ ٬ وائیس چیئرمین شفیق بھٹی کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیو ں کا قافلہ کارساز ریلی میں شر کت کے لئے روانہ ہو ا جس میں کارکنان نے ہزاروںکی تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :