تحصیل ایجو کیشن آفیسر ٹنڈو محمد خان کا مختلف پر ائمری سکو لو ں کا دورہ ‘اساتذہ کا حاضر ی رجسٹر ڈ چیک کیا

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

ٹنڈومحمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) تحصیل ایجو کیشن آفیسر حنیف بھٹی نے اچانک مختلف پر ائمری اسکو لو ں کا دورہ کر تے ہو ئے اساتذہ کا حاضر ی رجسٹر ڈ چیک کیا ٬ اوراساتذہ کو پابندکیا کہ وہ اسکو لوں میں اپنی حاضر ی کو یقینی بنا ئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق تحصیل ٹنڈومحمد خان کے ٹی ای او حنیف بھٹی نے اچانک مختلف پر ائمر ی اسکو لو ں پلیو گھمرانی ٬ شوکت کالونی ٬ نصیر آباد ٬ بہرانی محلہ ٬ کر یم آباد ٬ بڈو بھٹی ٬ تالپو ر کالو نی ٬ عالم خان تالپو ر سمیت مختلف پر ائمر ی اسکو لو ں کا اچانک دورہ کیا اور اساتذہ کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا ٬ اس مو قع پر تحصیل ایجو کیشن آفیسر حنیف بھٹی نے تمام اساتذہ کو پابند کیا کہ وہ اسکو لو ں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ٬ غیر حاضر ہو نے والے اساتذہ کہ خلاف سخت کا روائی کی جائے گی ۔