ْ ٹنڈومحمد خان‘ذیشان شاہ کی قیادت میں کارساز ریلی میں شر کت کیلئے 150گاڑیو ں کے قافلے نے شرکت کی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ چیئر مین سید ذیشان شاہ کی قیادت میں کارساز ریلی میں شر کت کے لئے 150گاڑیو ں کا قافلہ سعید پور ٹکر سے روانہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کارساز سانحہ کے مو قع پر نکا لی جانے والی ریلی میں شر کت کے لئے ضلع ٹنڈومحمد خان کے ڈسٹر کٹ چیئر مین سید سعید محمد عر ف ذیشان شاہ کی قیا دت میں 150گاڑیو ں کا قافلہ روانہ ہو گیا ہے جو کہ سانحہ کارساز کی یا د میں نکالی جانے والی ریلی میں شر کت کر یگااس مو قع پر ڈسٹر کٹ چیئرمین سید ذیشان شاہ نے کا رکنان سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی عوام کی نما ئندہ جماعت ہے ٬ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کہ کارکنان سے لیکر قائد ین نے اپنی جانو ں کی قربانی دیکر اس ملک میں جمہوریت کو بحا ل کر وایا انشاء اللہ بلاول بھٹو زرداری آئند ہ انتخابات میں کامیا ب ہو کر اس ملک کے وزیر اعظم بننے گے اور اس ملک سے غربت ٬ بے روزگاری ٬ لو ڈشیڈ نگ ٬ دہشتگردی کو خاتمہ کر ینگے ۔