بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے امور اس انداز میں انجام دئیے جائیں کہ اس سے یہاں رہائش پزیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے٬ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے امور اس انداز میں انجام دئیے جائیں کہ اس سے یہاں رہائش پزیر افراد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے٬ ان خیالات کا اظہار انہوںنے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ صفائی ستھرائی کے دوران مو جود وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے زریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے انہوں نے موقع پر موجود عوام سے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عملہ سے تعاون کریں اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں آخر میں انہوں نے عملے کو ایک مرتبہ پھر تنبیہ کی ہے کہ اگر صفائی ستھرائی کے عمل میں غفلت یا سستی کا مظاہر کیا تو انہیں سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔