شہر کے مختلف علاقوں میں اُبلتے نالیںروڈوںپر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں٬یعقوب شہباز

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہبازنے کہا ہے کہ سندھ حکومت شہر کراچی میں گندگی ٬سیوریج اور کے الیکٹرک کی انتہائی مخدوش صورتحال کا نوٹس لے شہر کے مختلف علاقوں میں اُبلتے نالیںروڈوںپر تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیںبلخصوص ملیر کے مختلف مقامات جن میں جعفر طیار سو سائٹی٬حسین آباد٬بی ایریا شامل ہیں ان مقامات پر جگہ جگہ گندگی کچڑے کے ڈھیڑ اورگٹر کے بہانے والے پانی سے تعفن اُٹھ رہا ہے اور وبائی امراض پھیلنے کا شد ید خطرہ لاحق ہے نمازیوں اور عزاداروں کو اس تمام صورتحال سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اور دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے کئے گے دعوے کہ محرم الحرام میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی صرف اور صرف دعوے ہی کی حد تک رہے گے یعقوب شہباز نے کہاکہ کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں پر مذید ظلم بند کرے شہر میں بجلی و پانی کی قلت نے عوام کا جینامحال کر دیا ہے شہر قائدمیں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیںوفاقی و صوبائی حکومت کے الیکٹرک کی من مانیوکا نوٹس لے شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ شہریوں کے لئے امتحان سے کم نہیں٬ گرمی سے بلبلائے شہریوں پر لوڈشیڈنگ اور واجبات کی عدم ادائیگی کا بہانہ بناکر اذیت دی جارہی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش نے عوا م کا جینا محال کر دیا ہے اگر یہی صورتحال بر قرار رہی تو عوام کا اعتماد حکمرانوں سے ختم ہوجائے گا۔