یہود و نصاریٰ نے مسلمانوںکیخلا ف صلیبی جنگ شروع کی ہوئی ہے٬طارق مدنی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء)پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہاہے کہ اس وقت پوری دنیا میں یہود و نصاریٰ نے مسلمانوںکے خلا ف صلیبی جنگ شروع کی ہوئی ہے اور وہ مختلف بہانوں سے مسلم ممالک پر حملہ آور ہیں جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں بے گناہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں جبکہ ملک کو مفلوج کر کے اپنی من پسند حکومتیں بھی قائم کررہے ہیں یہ سلسلہ خاص طور پر بر صغیر کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفراور خلافت عثمانیہ کے خاتمے سے شروع ہو ا ہے جو آج تک جاری و ساری ہے٬ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اتحاد ٹاؤن میں حافظ ولی اللہ ارباب کی جانب سے جامع فاروق اعظم ؓ میں مسلما نوں کے عرو ج و زوال کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے قاری تاج محمد مکی٬ مولانا عبدالرزاق ہزاروی٬ مولانا عبدالماجد فار و قی و دیگر نے بھی خطاب کیا طارق مدنی نے کہا کہ مغربی قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرنے کیلئے ان کے خلاف میر جعفر اور میر صادق جیسے غدار پیدا کرتی ہیں اور ا فسوس ہے کہ ہم میں میر جعفر اور میر صادق جیسے غداروں کی کمی بھی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ مغربی طاقتوں نے مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کیا ہوا ہے اور ہم قرآن سنت پر عمل کرنے کے بجائے مغربی قوتوںکی کاسہ لیسی میںلگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جب ہم قرآن و سنت پر مکمل ایمان رکھتے تھے تو ان ہی یہودو نصار یٰ کو للکار تے تھے تو یہ میدان چھوڑ کر بھاگ جاتے تھے جس کامنہ بولتا ثبوت حضرت عمر ؓ سے لیکر حضرت امیر معاویہؓ تک65 لاکھ مربہ میل پر مسلمانوں کی حکو مت کا ہے جو کہ دنیا میں سب سے بڑی سلطنت کہلاتی تھی ۔

(جاری ہے)

اسوقت پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے جو پوری دنیا کہ مسلمانوں کی طاقت کا محور ہے٬ لیکن افسوس ہے کہ وطن عزیز میںبھی میر جعفر اور میر صادق جیسے غدار پیدا ہو چکے ہیں جو مسلح افواج و دیگر سیکورٹی اداروں کو کمزور کرنے کیلئے من گھڑ ت خبر یں شائع کروا ر ہے ہیںجس کی حالیہ مثال گزشتہ دنوں انگریزی اخبار میں شائع خبر ہے جس کو توڑ مروڑ کر شائع کیا گیا ہے٬ میر جعفر اور میر صادق کے اس عمل پرپوری قوم میں بے چینی کی کیفیت پائی جاتی ہے٬ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کو قومی سلامتی کی کوئی پروا نہیں تب ہی من گھڑت خبریں شا ئع ہورہی ہیں۔