وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شام 7 بجے دوکانیں بند کرنے کے احکامات تاجروں اور عوام کے ساتھ کھلی ناانصانی ہی

چیئرمین کراچی تاجرالائنس محمد ایاز میمن موتی والا کا بیان

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) چیئرمین کراچی تاجرالائنس محمد ایاز میمن موتی والا نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا شام 7 بجے دوکانیں بند کرنے کے احکامات تاجروں اور عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے٬ لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود تاجرجنریٹروں پر بجلی چلا کر اپنی دوکانیں کاروبار کھلارکھتے ہیں اور عوام ٬دفتری اوقات سے فارغ ہوکر گھریلوں سامان خریدنے نکلتے ہیں اب شام 7 بجے ہی کاروبار بند ہوجائے گا تو یہ روشنیوں کا شہر کراچی شہر خاموشاں ہوجائے گا ہماری تاجربرادری کی وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کاروباربند کرنے کا ٹائم بڑھائیں جبکہ ایازمیمن موتی والا نے کہا کہ شادی ہالوں پر رات 10 بجے کی پابندی ایک اچھا اقدام ہے اور ون ڈش بھی بہتری عمل ہے ایک سے زیادہ ڈشوں پر پابندی پر عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔