سی پیک معاہدہ پاکستان کی ترقی اورعوامی خوشحالی کا ضامن ہے٬حکومت دیانتداری کے ساتھ اس منصوبہ پر عمل اورسندھ سمیت دیگر صوبوں کی حق تلفی کرکے اسے متنازعہ بنانے سے گریز کری

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق سینیٹراوراین ایف سی ایوارڈ کے ممبرپروفیسرمحمد ابراہیم خان کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق سینیٹراوراین ایف سی ایوارڈ کے ممبرپروفیسرمحمد ابراہیم خان نے کہا کہ سی پیک معاہدہ پاکستان کی ترقی اورعوامی خوشحالی کا ضامن ہے٬حکومت دیانتداری کے ساتھ اس منصوبہ پر عمل اورسندھ سمیت دیگر صوبوں کی حق تلفی کرکے اسے متنازعہ بنانے سے گریز کرے٬قومی مفاد کی خاطرپوری قوم سی پیک معاہدے کی بحسن خوبی پایہ تکمیل کے لیئے دعاگو اوراس کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا٬سندھ کے تین روزہ دورے کے بعدواپسی پرصوبائی میڈیا میں بات چیت کرتے ہوئے پروفیسرمحمد ابراہیم نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ سمیت قومی وسائل کی منصافانہ تقسیم اورآئنی تقاضائوں کو پورا کرنے کے لیے ملک میں جلد ازجلد مردم شماری کرانا ناگزیر ہے مگر حکومت کا اس آئینی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کرنے کا عمل عوام میں شکوک وشبہات پیداکرنے کا سبب بن رہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک معاہد دراصل خطے میں خوشحالی کا ایک بڑااقتصادی پیغام ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت سمیت پاکستان دشمن قوتیں اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیئے ابھی سے مختلف سازشوں میں مصروف ہوگئی ہیں۔حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اس منصوبہ کو متنازعہ بنانے کی بجائے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر اس قومی خوشحالی کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں٬محض ایک صوبہ کو فائدہ پہنچانے کی بجائے دیانتداری کے ساتھ سی پیک کے اصل منصوبے مغربی روٹ پربھی کام مکمل کیا جائے۔