پیپلزپارٹی کی سلام شہدا ریلی کے سبب شہر کی مصروف ترین سڑک شاہراہ فیصل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو کنٹینرز لگاکر بند‘مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز بھی ریلی میں پھنس گئی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کی سلام شہدا ریلی کے سبب شہر کی مصروف ترین سڑک شاہراہ فیصل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیا گیا ٬جس کے سبب ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا٬جبکہ مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز بھی ریلی میں پھنس گئی ٬جس سے مریضوں کو مشکلات پیش آئی٬اس موقع پر ٹریفک اہلکار وں اور مریضوں کے اہلخانہ کے درمیان ہاتاھا پائی بھی ہوئی٬مریضوں کے اہلخانہ نے ایمبولینسز کو راستہ نہ دینے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :