وزیراعظم نوازشریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں‘ہم ملک کو فرسودہ نظام اور تخت رائیونڈ سے نجات دلائیں گے‘کراچی قائد اعظم کا شہر اور پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے ٬کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے٬سندھ میں تبدیلی لے آیا‘پنجاب میں لاؤں گا ‘عوام نے ساتھ دیا تو پورے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے‘بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک اور جمہوریت کو بچایا ہے‘بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے والے یزیدوں نے سوچا ہوگا کہ انہیں کوئی للکارنے والا نہیں ہوگا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سلام شہدا ریلی کے شرکاء سے خطاب

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:20

وزیراعظم نوازشریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں‘ہم ملک کو فرسودہ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو تباہی کے راستے پر لے جارہے ہیں‘ہم ملک کو فرسودہ نظام اور تخت رائیونڈ سے نجات دلائیں گے‘کراچی قائد اعظم کا شہر اور پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے ٬کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے٬سندھ میں تبدیلی لے آیا‘پنجاب میں لاؤں گا ‘عوام نے ساتھ دیا تو پورے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے‘بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک اور جمہوریت کو بچایا ہے‘بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے والے یزیدوں نے سوچا ہوگا کہ انہیں کوئی للکارنے والا نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو سلام شہدا ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے٬اس موقع پرپیپلزپارٹی کے اراکین بھی موجود تھے٬بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی قائد اعظم کا شہر اور پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے ٬کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے٬سندھ میں تبدیلی لے اایا ٬پنجاب میں لاؤں گا اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو پورے پاکستان میں تبدیلی لائیں گے٬انہوںں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ملک اور جمہوریت کو بچایا ہے٬بے نظیر بھٹو کو شہید کرنے والے یزیدوں نے سوچا ہوگا کہ انہیں کوئی للکارنے والا نہیں ہوگا ٬لیکن بلاول بھٹو اور پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی لیڈر کے قاتلوں سے بدلا لے کرہیں گے اور ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کے مشن کو آگے بڑھائیں گے٬بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ملک کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں اور اپوزیشن کا ٹھیکا ایک کھلاڑی نے اپنے ہاتھوں میں لے رکھا ہے٬لیکن بچگانہ اپوزیشن سے نوازشریف کے ہاتھ مضبوط ہوں گے٬انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز دہشتگردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے٬لیکن دہشتگرد پاکستانی عوام کو خوفزدہ نہیں کرسکتے ٬پیپلزپارٹی پاکستان کو دہشتگردی ٬غربت ٬جہالت لسانیت ٬فرسودہ نظام اور تخت رائیونڈ سے نجات دلائے گی٬انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔