مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) نے پارٹی رکنیت نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں پر مختلف کارکنوں کی رکنیت معطل کردی

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جاری کردہ مرکزی اعلامیہ کے مطابق شاہ فیصل زون یونٹ 105کے کارکن محمد علیم٬انیس احمد ٬مبشر علی ٬منیر احمد ۔یونٹ 107کے کارکن آصف عرف رانجھی٬وسیم عرف کالا۔یونٹ 108کے کارکن محمد احسن اور یونٹ 109کے کارکن آصف انور کی پارٹی رکنیت نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی اور غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے ختم کی جاتی ہے اسکے علاوہ یونٹ 106کے کارکن سمیع عرف دولت ٬عدیل احمد اور سرور کی بنیادی رکنیت معطل کی جاتی ہے ۔

مرکزی اعلامیہ کے مطابق تنظیم سے خارج اور معطل کئے گئے افراد سے مہاجر قومی موومنٹ کا کوئی تعلق نہیں اور ان سے ملنا جلنا تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی سمجھی جائے گی اور تنظیمی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی٬عوام الناس کو بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا افراد کے کسی قول٬فعل یا عمل کی جواب دہ مہاجر قومی موومنٹ نہیں اور شکایت کی صورت میں متعلقہ تھانوں سے رجوع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

مرکزی اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مہاجر قومی موومنٹ نے ناپسندیدہ عناصر کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر تطہیر کا عمل شروع کررکھا ہے اورہر قسم کے چندے بھتے پر عرصہ دراز سے مکمل پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں اسکے باوجود یہ بات علم میں آئی ہیں کہ وسیم بلوچ اورذیشان عرف شانی سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر مہاجر قومی موومنٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے چوری ڈکیتی اور بھتہ خوری کررہے ہیں ۔

مہاجر قومی موومنٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں٬پولیس اور رینجرز کو باضابطہ آگاہ کرتی ہے کہ وسیم بلوچ اور ذیشان عرف شانی نام کے کسی بھی شخص سے مہاجر قومی موومنٹ کا کوئی تعلق انہیں بلک مہاجر قومی موومنٹ کو بدنام کرنے کیلئے نام استعمال کررہے ہیں اس لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے جو معاشرے میں بگاڑ کا سبب بن رہے ہوں۔#