متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی کورنگی ٹاؤن یوسی 23 کے لاپتہ کارکن سید عبدالنوید کی ہلاکت کی مذمت

اتوار 16 اکتوبر 2016 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے کورنگی ٹاؤن یوسی 23 کے لاپتہ کارکن سید عبدالنوید کی ہلاکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون اور انصاف کا قتل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عبدالنوید کو 23 جنوری 2015ء کی شب ان کے گھر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اس کی ایف آئی آر اور سید عبد النوید کی باحفاظت بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن 890/15 بھی دائر کردی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں پٹیشن جمع کرانے کے باوجود 22 ماہ بعد سید عبد النوید کی مسخ شدہ لاش اندرون سندھ سے ملی۔ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم٬ آرمی چیف٬ ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سید اعبدالنوید کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔ #

متعلقہ عنوان :