سیاست میں کامیابی احتجاج سے نہیں عوام کی خدمت سے ملتی ہے: شہبازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 اکتوبر 2016 15:46

سیاست میں کامیابی احتجاج سے نہیں عوام کی خدمت سے ملتی ہے: شہبازشریف

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر2016ء) : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کی شاہراہ پر دھرنا دینے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ ترقی کے مخالفین نے پہلے بھی معیشت کو نقصان پہنچایا تھا ۔

(جاری ہے)

ایک بار پھر یہ عناصر قومی معیشت کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاست میں کامیابی احتجاج سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ملتی ہے ۔ انھوں نے کہا بعض سیاستدان ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ شہبازشریف نے مزید کہا کہ ملک کی بہتر معاشی صورتحال حکومت کی کارکردگی کا ثبوت ہے ۔ قومی معیشت کی بہتری کااعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔