پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے ٬ْ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ملکوں میں ترقی ہوگی ٬ْ پرویز رشید

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ٬ْوزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب اقتصادی راہداری منصوبے سے نیا دور شروع ہو گا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ٬ْ چینی سفیر

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:30

پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مشتمل ہے ٬ْ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ملکوں میں ترقی ہوگی ٬ْ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔اتوار کو پاک چین سفارتی تعلقات کے حوالے سے پاک چین کا رریلی نکالی گئی جو چین کے صوبے ننگزیاسے شروع ہو کر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوئی ۔

وفاقی دارالحکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور چینی سفیر نے پا ک چین کا رریلی کااستقبال کیا کار ریلی میں 20گاڑیاں شامل تھیں جنہیں پاکستانی اور چینی ڈرائیورز چلا رہے تھے ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ریلی کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ننگزیا کے گورنرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں ٬ْ اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی کا انتہائی اہم منصوبہ ہے ٬ْجو شاہراہوں٬بنیادی انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں پر مشتمل ہے ٬ْوزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہراہ ریشم کی بحالی سے دونوں ممالک میں ترقی ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ریلویز٬ سڑکوں٬ توانائی منصوبوں ٬بنیادی ڈھانچے اورثقافتی رابطوں کا ایک نیٹ ورک ہے جس سے پاکستان اورچین کے درمیان عوامی سطح کے رابطے مزید بڑھیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ شاہراہ ریشم سے نے پاکستان اور چین کو زمینی راستے سے منسلک کیا اور اس سے دونوں ملکوں میں ترقی آئی ۔

انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے سے نیا دور شروع ہو گا جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مکمل عملدرآمد کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت 16ارب روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جس سے مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے ہزاروں مواقع ملیں گے۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے مغربی علاقوں سے گوادر تک شاہرائیں سی پیک منصوبے کا حصہ ہیں۔