2016-17 ء جولائی کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ

اتوار 16 اکتوبر 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) رواں مالی سال 2016-17 ء میں جولائی کے دوران جیولری کی قومی برآمدات میں 41 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016 ء کے دوران 0.640 ملین ڈالر کی جیولری برآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ء کے دوران جیولری کی برآمدات سے 0.454 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا٬ اسطرح جولائی 2015ء کے مقابلہ میں جولائی2016 ء کے دوران جیولری کی ملکی برآمدات میں 40.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :