امریکہ: ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 16 اکتوبر 2016 03:08

امریکہ: ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 12 زخمی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16اکتوبر۔2016ء) امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ماس شوٹنگ کا یہ واقعہ ضلع ویسٹ ایڈمز میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں ایک ریسٹورنٹ میں دو گروپوں کے ارکان نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس فائرنگ کرنے والے مسلح کی تلاش میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت ریسٹورنٹ میں پچاس افراد موجود تھے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔