صدر ممنون حسین سے آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کی ملاقات٬ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 23:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے آزاد جموں کشمیر کے صدر محمد مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی جس میں آزاد جموں وکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم نے کہاکہ صدر ممنون حسین کا آزاد کشمیر کا دورہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کیلئے پاکستان کی بھرپور اخلاقی٬ سیاسی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اعادہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ صدر ممنون حسین کے دورے سے کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی نئے جذبے سے سرشار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :