روسی فوجیوں اور شمالی کوریا کے چند ماہی گیروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 22:01

روسی فوجیوں اور شمالی کوریا کے چند ماہی گیروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء) روسی فوجیوں اور شمالی کوریا کے چند ماہی گیروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روسی اور شمالی کوریا کی سمندری سرحد کے قریب کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

روسی سمندری حدود میں داخل ہونے پر روسی بارڈر پیٹرول فورس نے شمالی کوریا کے ماہی گیروں کو بار بار وارننگ دی اور بعد ازاں ان سے پوچھ گچھ کی کوشش کی۔ تاہم اس موقع پر ماہی گیروں نے روسی فوجی کشتی پر قبضے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 1 روسی فوجی جبکہ 9 شمالی کورین ماہی گیر زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :