پولیس نے تین منشیات فروش گرفتار کر کے تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:53

ْفیصل آباد۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) تھانہ سول لائن٬تھانہ ملت ٹائون اور تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان تنویر ٬ریاست علی اور نادر علی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ تھانہ سول لائن پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم تنویر کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1080گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج کرلیا٬ تھانہ ملت ٹائون پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم ریاست کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1665 گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ ملت ٹائون میں درج کرلیا۔

تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر ملزم نادر علی کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1510 گرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :