اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے میں شامل پاکستانی فوجیوں نے افریقی ملک کاگا بندورو میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:47

اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے میں شامل پاکستانی فوجیوں نے افریقی ملک ..

کاگا بندورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اکتوبر ۔2016ء) اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے میں شامل پاکستانی فوجیوں نے افریقی ملک کاگا بندورو میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی امن فوج کے دستے میں شامل پاکستانی فوجیوں نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوایا ہے۔ افریقی ملک کاگا بندورو میں تعینات پاکستانی فوجیوں نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ حملے کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی کاروائی کے باعث 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔