گاڑی میں لفٹ دے کر لوٹنے والے بین الصوبائی منظم گینگ کی اہم رکن گرفتار ٬ مسروقہ طلائی زیورات برآمد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) اسلام آباد سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی ٬گاڑی میں لفٹ دے کر راستے میں لوٹنے والے بین الصوبائی منظم گینگ کی اہم رکن (ملزمہ )گرفتار٬ملزمہ کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ بازیافتہ طلائی زیورات دوبالیاں٬ایک انگوٹھی اور ایک چوڑی برآمد۔گرفتار شدہ ملزمہ نے اسلام آباد ٬راولپنڈی٬وہاڑی٬ صادق آباد٬رحیم یار خان٬بہاولپور اورلاہور میں بھی مزیداسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے ٬ مزید تفتیش جا ری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی کے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی ٬سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی انسپکٹرمحمد بشیر٬ ASIمحمد ریاض میکن٬ کنسٹیبل ارشد عباسی اورلیڈی کنسٹیبل ریحانہ کوثرپرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی٬ تشکیلی ٹیم نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمہ حنا شہزادی زوجہ ثناء اللہ ساکن رفیق مقصود بلاک تحصیل و ضلع اوکاڑہ کو ٹریس کرکے گرفتا ر کیا٬ ملزمہ کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ بازیافتہ طلائی زیورات دوبالیاں٬ایک انگوٹھی اور ایک چوڑی برآمد ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔1مورخہ03-06-16کو مندرجہ بالا ملزمہ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسماة جمیلہ بانوزوجہ نیاز علی ساکن مکان نمبر29/3-DسیکٹرG-10/3اسلام آباد کو پولی کلینک ہسپتال سے گاڑی میں لفٹ دینے کے بہانے دھوکے سے گاڑی میں بٹھایا اور زیروپوائنٹ کے نزدیک طلائی زیورات و نقدی لوٹ لیے جس کی نسبت مقدمہ نمبر258مورخہ25-08-16بجرم382ت پ تھانہ آبپارہ درج رجسٹر ہے۔

گرفتار شدہ ملزمہ کی دیگر ساتھی ملزمہ نذیراں بی بی زوجہ اکرام ساکن جھگیاں نزد بائی پاس ساہیوال ٬ اسی طرح کی واردات کرتے ہوئے مقدمہ نمبر532مورخہ 31-08-16بجرم302/392/365/363ت پ تھانہ لٴْڈن ضلع وہاڑی میں گرفتار ہوکر جیل میں ہے جس کی منتقلی کا پراسس جاری ہے۔اس کے علاوہ گرفتار شدہ ملزمہ نے اسلام آباد ٬راولپنڈی٬وہاڑی٬ صادق آباد٬رحیم یار خان٬بہاولپور اورلاہور میں بھی مزیداسی طرح کی متعددوارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ملزمہ کے انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے اس گینگ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں گرفتارشدہ ملزمہ کو بعد کاروائی درست شناخت پریڈ اڈیالہ جیل بھجوایا گیا ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :