مودی نے چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں مسعود اظہراوراین ایس جی کا معاملہ اٹھایا ٬بھارتی وزارت خارجہ کا دعویٰ

وزیراعظم مودی کی شی جن پنگ سے ملاقات سودمند رہی٬دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پراتفاق ہوا ہے ٬ دہشت گردی خطے کے لیے خطرہ ہے٬ این ایس جی پردوبارہ جلد مذاکرات ہوں گے٬وکاس سوراپ

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:19

مودی نے چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں مسعود اظہراوراین ایس جی کا معاملہ ..

نئی دہلی /گوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی ٬بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے چینی صدر کے ساتھ ملاقات میں مولانا مسعود اظہراوراین ایس جی کا معاملہ اٹھا یا ہے ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکا س سوراپ کا کہنا ہے کہ نریندرمودی نے مولانا مسعود اظہراوراین ایس جی کا معاملہ اٹھایا ہے۔وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی خطے کے لیے خطرہ ہے٬چینی حکام نے بتایا این ایس جی پردوبارہ جلد مذاکرات ہوں گے٬کوئی ملک دہشت گردی سے محفوظ نہیں٬بھارت٬چین٬افغانستان اورخطے کے دیگر ممالک دہشتگردی کا شکار ہیں٬دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پراتفاق ہوا ہے ۔نریندرمودی کی چینی صدر سے ملاقات سودمند رہی۔

متعلقہ عنوان :