سینیٹر سعید غنی نے سلام شہدا ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کارساز کا دورہ کیا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر محنت سینیٹر سعید غنی نے ہفتہ کو پیپلز پارٹی کی سلام شہدا ریلی کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کارساز کے مقام کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ عارف حنیف٬ ایس ایس پی فیصل عبداللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے سعید غنی کو سیکورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔ سعید غنی نے کہاکہ کارساز کے مقام پر ہر طرح کی سیکورٹی سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تیارہ کردہ سیکورٹی پلان کے تحت ریلی کے تمام روٹس اور قائدین کے خطاب کے مقام پر سیکورٹی کے مناسب اقدامات ہونے چاہئیں۔