لاہور - نئی دہلی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں٬ ترجمان پی آئی اے

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پی آئی اے کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ لاہور - نئی دہلی پروازیں معمول کے مطابق جاری ہیں٬ تاہم کراچی سے نئی دہلی اور کراچی سے ممبئی روٹس پر گزشتہ تین چار ہفتوں سے مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ان منسوخ شدہ پروازوں کیلئے جن مسافروں نے ریزرولیشن کرا رکھی تھی انہیں پہلے ہی پی آئی اے کی متبادل پروازوں میں بھجوایا یا واپس لایا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جن مسافروں کو ریزرولیشن کے حصول میں مشکلات ہیں وہ پی آئی اے سے نئی دہلی اور ممبئی میں رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :