ْپاکستان کے موسمیاتی تبدیلی موافقتی منصوبہ کیلئے فنڈز روکنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی موافقتی منصوبہ کیلئے فنڈز روکنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی موافقتی منصوبے کیلئے تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی پلیٹ فارم گرین کلائمیٹ فنڈ(جی سی ایف) کے چودہویں بورڈ اجلاس میں شمالی پاکستان میں گلیشیئر ز کے تحفظ کی غرض سے پاکستان کے منصوبے کیلئے 3کروڑ 60لاکھ ڈالر فنڈ کی منظوری دی گئی۔

بھارتی بورڈ کے رکن نے پاکستانی تجاویز کو مسترد کرنیکی کوشش کی لیکن بورڈ کے دیگر 23ارکان نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے منصوبے کی منظوری دیدی۔وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے یو این ترقیاتی پروگرام کیساتھ ملکر اس منصوبے کو بورڈ کی منظوری کیلئے جمع کیا تھا۔منصوبے کی منظوری سے شمالی پاکستان میں رہائش پذیر سات لاکھ سے زائد لوگوں کی ذندگیوں کو تحفظ ملے گا جو مسلسل گلیئشئرز سرکنے کے خطرات سے دو چار رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :