ڈی جے بٹ (کل) مسلم لیگ (ن) کے مردان میں ہونیوالے جلسے میں ترانوں کا تڑکہ لگائیں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کا کنٹریکٹ نہ ملنے پر ڈی جے بٹ مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں ترانوں کا تڑکہ لگانے لگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسوں سے شہرت حاصل کرنیوالے ڈی جے بٹ کل ( اتوار ) کو مسلم لیگ (ن) کے مردان میں ہونے والے جلسے میں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ یاد رہے کہ ڈی جے بٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کئی مرتبہ ملاقات کر کے جلسوں میں سائونڈز کے لئے اپنی خدمات فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کنٹریکٹ حاصل کرنے کی بھی سرتوڑ کو شش کی لیکن اس میں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :