سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے موبائل کمپنیز کی جانب سے صارفین سے موبائل کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکس پر جواب طلب کرلیا٬ موبائل کمپنیز طویل عرصے سے ان صارفین سے بھی ٹیکس وصول کررہی ہیں جن پر یہ ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔سینیٹر داؤد خان اچکزئی
ذیشان حیدر ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:54
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا میکنزم بنایا جائے جس سے ٹیکس کی وصولی صرف انہی صارفین سے ہو جو ٹیکس ادا کرنے والی کٹیگری میں آتے ہیں۔
اے این پی کے سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے موبائل صارفین ایسے ہیں جو ماہانہ بمشکل 8ہزار روپے کماتے ہیں٬ ایسے تمام لوگوں پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا تو پھر وہ موبائل کارڈز پر ٹیکس کیوں ادا کریں ودہولڈنگ اور اس قسم کے دیگر ٹیکس ان صارفین سے وصول کیے جارہے ہیں جو نیشنل ٹیکس نمبر رکھتے ہی نہیں۔سینیٹر داؤد نے بتایا کہ سب کمیٹی نے پی ٹی اے سے ان تمام صارفین کو ٹیکس ادائیگی سے مبرا کرنے کا کہا ہے جوٹیکس ادا کرنے والی کٹیگری میں نہیں آتے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی اے سے ایسا سسٹم بنانے کا کہا گیا ہے جس کے تحت غریب افراد کو ٹیکس ادائیگی سے چھوٹ فراہم کی جاسکے٬ پی ٹی اے کے عہدیداران نے ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ کبینٹ سیکریٹریٹ کی بنائی گئی پالیسی پر عمل کریں گے۔ذیلی کمیٹی کے کنوینئر کا مزید کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں نے ایک عام شخص پر سالانہ لاکھوں کمانے والے افراد کے برابر ٹیکس کا بوجھ لاد دیا ہے جو سراسر تفریق ہے۔اس حوالے سے سینیٹ کی ذیلی سب کمیٹی نے اگلے اجلاس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے ٬جس میں غریب صارفین کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔سینیٹر داؤد خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم جلد ہی غریب صارفین کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانے والے ٹیکس سے چھٹکارا دلانے کے طریقے پر غور کریں گے٬ اس کے لیے ہم نے ایف بی آر سے متعلقہ افراد کو دعوت دینے کافیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.