جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے زیراہتمام آج امن کانفرنس ہوگی٬تیاریاں مکمل

مولانافضل الرحمن٬مولاناعبدالغفورحیدری ودیگررہنماخطاب کریں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع خضدارکے زیراہتمام آج اتوارکوامن کانفرنس ہوگی جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئیںکانفرنس سے مولانافضل الرحمن٬مولاناعبدالغفورحیدری ودیگررہنماخطاب کریں گے درین اثناء قائدجمعیت مولانافضل الرحمن اورمولانا عبدالغفور حیدری کوئٹہ پہنچ گئے ائیرپورٹ پرملک سکندرخان ایڈوکیٹ٬حافظ حسین احمد٬مولانامحمدحنیف٬سیدمحمدفضل آغا ٬مولانا صلاح الدین ایوبی٬اپوزیشن لیڈر مولاناعبدا لو اسع٬گل محمددمڑ٬حاجی نوازکاکڑ٬مولاناغلام سرور٬مولاناولی محمدترابی٬سیدمطیع اللہ آغا٬مولاناعبدالباری آغا٬حاجی رحمت اللہ کاکڑ٬مولاناانوارالدین٬حاجی عبدالباری اچکزئی٬جانان آغا٬حاجی حسن شیرانی٬مولاناعبداللہ جتک٬حاجی بہرام اچکزئی٬حاجی جلات خان اچکزئی٬حاجی نصیراحمدکاکڑ٬سیدعبدالواحدآغا٬ناصرمسیح٬میرنظام الدین لہڑی٬ مولانامحمدسلیم٬مولاناحبیب اللہ مینگل٬میرقدرت اللہ لہڑی٬حاجی سازالدین٬مفتی عبدالغفورمدنی٬عبدالواسع سحر٬حافظ سراج الدین٬حاجی امیرعثمان اچکزئی٬نورحسن ہوتک سمیت دیگرصوبائی٬ضلعی وسینئرارکان نے ان کاوالہانہ استقبال کیااورانہیں گاڑیوں کے جلوس میں اپنے قیام گاہ لایاگیاجہاں ان کے ساتھ مختلف وفودنے ملاقاتیں کیں٬اس موقع پرمولانافضل الرحمن نے وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت امن کی داعی جماعت ہے ملک بھرمیں جمعیت کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیںجمعیت ملک کے استحکام اورقیام امن کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی مایوس عوام کے لئے جمعیت امیدکی آخری کرن ہے قبائل اورافغان مہاجرین کے مسائل جمعیت حل کرنے کی کوشش کررہی ہے صدسالہ عالمی اجتماع سے ملک کی سیاست کا رخ تبدیل کیاجائے گادرین اثناء صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی کی قیادت میں خضدارمیں رضاکاروں کی امن ریلی نکالی گئی جومختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اسٹیڈیم میں جلسہ میں تبدیل ہوئی جس سے صوبائی امیرمولانافیض محمد٬حافظ محمدابراہیم لہڑی ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت نے ملک بھرمیں قیام امن کے لئے امن کانفرنسوں کے انعقادکاسلسلہ شروع کررکھاہے جس کے مثبت نتائج برآمدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں آج کی کانفرنس میں ہزاروں لوگ شرکت کریں گے جلسہ گاہ اورخضدارشہرکوجمعیت کے جھنڈوں اورخیرمقدمی بینروں سے سجایاگیاکارکنوں میں جوش وجذبہ پایاجاتاہے درین اثناء ملک سکندرخان ایڈوکیٹ اورمولاناولی محمدترابی کی قیادت میں آج صبح نوبجے کوئٹہ سے سینکڑوں گاڑیوں پرمتشمل قافلہ خضدارکانفرنس میں شرکت کے لئے صوبائی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگامولاناولی محمدترابی نے تمام یونٹوں کوتاکیدکی ہے کہ وہ صبح نوبجے ٹول پلازہ لکپاس پہنچ جائیں جہاں سے قافلے کی صورت میں خضدارجائیں گے انہوں نے سینئرساتھیوں کوبھی کہاکہ وہ ضلعی جماعت سے رابطہ کرکے قافلے میں شامل ہوکرخضدارجانے کی کوشش کریں۔

متعلقہ عنوان :