سی پیک منصوبہ پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ سے متنازعہ بن رہاہے٬رہنماء عوامی نیشنل پارٹی

ایسا دکھائی دیتا ہے پنجاب چین کا یہ منصوبہ کالاباغ ڈیم نہ بن جائی یہ ہمارے بچوں سے ان کا نوالہ چھننے کے مترادف ہے ٬ہم کسی کو بھی بزور طاقت اپناحق چھننے نہیں دیں گے٬ ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:22

میزئی اڈہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے نام پر آج جو کچھ ہمارے حکمران کررہے ہیں وہ پنجاب کے حکمرانوں کی وجہ سے متنازعہ بن رہاہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنجاب چین کا یہ منصوبہ کالاباغ ڈیم نہ بن جائے ٬یہ ہمارے بچوں سے ان کا نوالہ چھننے کے مترادف ہے ٬ہم کسی کو بھی بزور طاقت اپناحق چھننے نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی٬پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی٬چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سنیٹر دائودخان اچکزئی٬ضلع کونسل قلعہ عبداللہ کے چیئرمین ملک عثمان اچکزئی٬رشیدخان ناصر٬جاویدکاکڑ٬ خان محمدکاکڑ٬جمیل خان پیرعلیزئی ٬سابق صدرلالہ خان مسے زئی اور دیگر ارکان نے اے این پی کے زیر اہتمام قلعہ عبداللہ باچاخان مرکز کاکاجی برمہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جسکی صدارت ضلع قلعہ عبداللہ کے قائم مقام صدر خان محمد کاکڑ نے کی٬صوبائی صدراصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونوں پر عرصہ 40سالوں سے زندگی تنگ کردی گئی ہے اور ان سے جینے کا حق تک لیا جارہاہے ہمارے مستقبل کو ہم سے چھینا جارہاہے جن حالات کے اشارے ہمارے اکابرین نے کئی دہائیوں قبل دیئے تھے آج وہ حالات درست ثابت ہورہے ہیں ٬اس کیلئے ہمیں تیار رہنا ہوگا ٬انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں جینے کا حق بھی حاصل نہیں ہے ٬8اگست اور اس سے پہلے اور بعد کے واقعات کے ذمہ دارکون تھے ٬اس پر حکمرانوں کو ضرور غور کرنا ہوگا ٬انہوں نے کہا کہ سی پیک کے نام پر آج جو کچھ ہمارے حکمران کررہے ہیں وہ پنجاب کے حکمرانوں کی وجہی سے متنازعہ بن رہاہے اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پنجاب چین کا یہ منصوبہ کالاباغ ڈیم نہ بن جائے ٬یہ ہمارے بچوں سے ان کا نوالہ چھننے کے مترادف ہے ٬ہم کسی کو بھی بزور طاقت اپناحق چھننے نہیں دیں گے٬صوبائی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جوحالات ہے اس کیلئے کارکنوں کوتیار رہنا ہوگا ٬انہوں نے کہا کہ ہر طرف سے پشتونوں کا استحصال کیا جارہاہے صورتحال پر نام ونہاد قوم پرست اور مذہبی قوتیں خاموش ہے اس کا انہوںنے عوام کو حساب دینا ہوگا ٬انہوں نے کہاکہ پشتونوں کے حقوق کے نام ونہاد دعویداروں کا چہرہ عوام نے اچھی طرح پہچان لیا ہے ٬عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے خالی خولی نعروں میں نہیں آئینگے٬چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سنیٹر دائودخان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے نام پر پنجاب بلوچستان اور خیبرپشتونخواکے حقوق غصب کرنا چاہتے ہیں اور انہیں سی پیک کے نام پر مکمل طور پر ٹرخایا گیا ہے یہاں ایک اینٹ لگانے کا ثبوت بھی نہیں دیاجاسکتا ٬سی پیک کے حوالے سے تمام من صوبے پنجاب میں مکمل کئے جارہے ہیں اور وہاں اربوں ڈالرکے منصوبے لگائے گئے ہیں جس پر کام جاری ہے ٬ژوب میں ایک لنک روڈ کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا گیا اور اس سے سی پیک کا نام دیا گیا جوبلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ایک مذاق کے مترادف تھا ٬جس کی وضاحت اب چینی سفیر نے بھی کی اور اس نے ہمارے خدشات کو حقیقت میں بدل دیا ٬اب ایک بار پھر ایک وفد چین جارہاہے جو چینی حکومت کو اس حوالے سے مکمل آگاہ کیا جائیگا٬اگر حق نہ دیا گیا تو ہم اس کو صرف پنجاب اور چین کے معاہدے کا نام دیں سکتے ہیں ٬انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس حوالے سے قوم پر ست اور مزہبی جماعت نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ٬ملک عثمان اچکزئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور آج یہ اسی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ ملک میں پشتونوں کو پہچان ملا اور فخر افغان باچاخان کی روح کو سکون ملا ٬مگر ہم اس پر بس نہیں کریں گے بلکہ اپنے جدوجہد کو مزید وسعت دیں گے جب تک کہ لروبر افغانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں کیا جاتا٬یہ فخر افغان باچاخان کی خواہش تھی ٬لروبر افغانوں کو جس طرح خاک وخون میں نہلا یا گیا ہے دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی ہم پشتونوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں ٬ہماری منزل پشتونوں کا اتحاد واتفاق ہے ٬پشتونوں کی بے اتفاقی کا دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے ہم نے مزید غفلت سے نکلنا ہوگا اور اب کسی کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ٬انہوں نے کہا کہ کارکن اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور 26اکتوبر کو کوئٹہ کے صادق شہید گرائونڈ میں قائد اسفندیار ولی خان کے جلسے کی کامیابی کیلئے بھر پور کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :