سینئر صحافی واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:21

اکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے سینئرممبر واجد حسین انصاری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ٬واجد حسین انصاری ہفتے کی سہ پہر اپنی صحافتی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پریس کلب جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل کو نامعلوم کار سوار نے مسجد خضرا کے قریب ٹکر ماری اور فرار ہوگیا ٬ٹریفک حادثے میں ان کی دائیں ٹانگ میں فریکچر ہوا جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال پہنچایا گیا٬تاہم اسپتال کے عملے کی بے حسی کے سبب سینئر صحافی اسپتال میں 2 گھنٹے تک بے یارو مدد گار پڑے رہے ٬اس دوران متعدد صحافیوں نے انچارج شعبہ حادثات سیمی جمالی سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی ٬تاہم انہوں نے کسی کا فون سننے کی زحمت نہیں کی٬بعد ازاں اسپتال کے عملے کو بتایا کہ واجد انصاری ایک پاکستانی شہری ہونے کے ساتھ ساتھ سینئر صحافی بھی ہیں تو انہیں تقریبا 5 بجے بعد طبی امداد دی گئی اور انہیں وارڈ نمبر14 میں منتقل کیا گیا٬تاہم رات گئے تک انہیں بیڈ فراہم نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :