ْمحمود الر شید کی قیادت میں (کل )گنڈا سنگھ والا بارڈر قصور میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی قیادت میں کل ( اتوار) پاکستان متحدہ کسان محاذ٬ پاکستان کسان کونسل٬ کسان اتحاد٬ پاکستان واٹر اینڈ پاور ایکشن کمیٹی٬ سول سوسائٹی پاکستان بھارتی آبی جارحیت اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان کیخلاف گنڈا سنگھ والا بارڈر قصور میں سہ پہر3بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے کسانوں اور کاشت کاروں کو سوائے طفل تسلیوں کے کچھ اور نہیں دیا٬ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث شعبہ زراعت بڑی طرح متاثر ہے اور چھوٹا کاشتکار اور کسان فاقوں پر آ گیا ہے لیکن حکومت ریلیف دینے کی بجائے انکو کبھی پیکیج کبھی جھوٹے وعدے کر کے وقت گزار رہی ہے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت پر حکمرانوں کی خاموشی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے اس معاملے کو موثر انداز میں عالمی سطح پر اٹھائے۔