پانامہ چوروں کا تنخواہ در درباروں کو ٹو لہ انھیں نہیں بچا سکتا ٬عوام پانامہ چوروں سے نجات کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں ‘غلام محی الدین دیوان

نواز شریف خود کو احتسا ب کے لیے پیش کر دیںورنہ عوام پائی پائی وصول کرنے تک انھیں چین سے نہیں بیٹھنے دے گی‘ ممبر قانون ساز اسمبلی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 20:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی مرکزی سیکر ٹر ی جنرل وممبر قانو ن ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس شریف خاندان کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے اس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہے ٬نواز شریف خود کو احتسا ب کے لیے پیش کر دیںورنہ عوام ان سے اپنی لوٹی ہو ئی دولت کی پائی پائی وصول کرنے تک انھیں چین سے نہیں بیٹھنے دے گی ٬پانامہ چوروں کا تنخواہ در درباروں کو ٹو لہ انھیں نہیں بچا سکتا ٬ ٬عوام پانامہ چوروں سے نجات کے لیے اُٹھ کھڑے ہوں ٬حکمران ملکی اداروں کو آئی ایم ایف اور دیگر عالمی اداور ں کے پاس گروی رکھ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی اندرونی مسائل میں د ن بد دن اضافہ ہو رہا ہے ٬شریف برادان کو پانا مہ ڈاکے کاقوم کو حساب دینا ہو گا ٬کر پشن اور لوٹ مار انتہا تک پہنچ چکی ہے ٬نواز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے ہیںجبکہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے ٬تحریک انصاف پانامہ چور وں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کر ے گی ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹو لے کی جھوٹ بو لنے کی پرانی عادت ہے٬عوام اب ان کی جانسے میں نہیں آئیں گے ۔